القرآن الكريم مع الترجمة

    الفهرس    
26. سورة الشُّعَرَآء
فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكْمًا وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُرْسَلِينَ(21)
پھر میں (اس وقت) تمہارے (دائرہ اختیار) سے نکل گیا جب میں تمہارے (ارادوں) سے خوفزدہ ہوا پھر میرے رب نے مجھے حکمِ (نبوت) بخشا اور (بالآخر) مجھے رسولوں میں شامل فرما دیا
So (at that time), I went out of your (line of control) when I feared your (designs). Then my Lord bestowed on me the Commandment (of Prophethood) and (finally) made me one of the Messengers.
وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَيَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ(22)
اور کیا وہ (کوئی) بھلائی ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتا رہا ہے (اس کا سبب بھی یہ تھا) کہ تو نے (میری پوری قوم) بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا تھا
And is that (any) favour of which you are reminding me? (That happened also because) you had enslaved (all my people) the Children of Israel.’
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ(23)
فرعون نے کہا: سارے جہانوں کا پروردگار کیا چیز ہے
Pharaoh said: ‘What is the Lord of all the worlds?’
قَالَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إن كُنتُم مُّوقِنِينَ(24)
(موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: (وہ) جملہ آسمانوں کا اور زمین کا اور اُس (ساری کائنات) کا رب ہے جو ان دونوں کے درمیان ہے اگر تم یقین کرنے والے ہو
(Musa [Moses]) said: ‘(He) is the Lord of all the heavens and the earth and the (whole universe) between the two if you are a firm believer.’
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَ(25)
اس نے ان (لوگوں) سے کہا جو اس کے گرد (بیٹھے) تھے: کیا تم سن نہیں رہے ہو
He said to those seated around him: ‘Are you not listening?’
قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ(26)
(موسٰی علیہ السلام نے مزید) کہا کہ (وہی) تمہارا (بھی) رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا (بھی) رب ہے
(Musa [Moses]) added: ‘(The One Who) is your Lord and the Lord of your forefathers (too).’
قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ(27)
(فرعون نے) کہا: بیشک تمہارا رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے ضرور دیوانہ ہے
(Pharaoh) said: ‘Surely your Messenger that has been sent to you is but insane.’
قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ(28)
(موسٰی علیہ السلام نے) کہا: (وہ) مشرق اور مغرب اور اس (ساری کائنات) کا رب ہے جو ان دونوں کے درمیان ہے اگر تم (کچھ) عقل رکھتے ہو
(Musa [Moses]) said: ‘(He) is the Lord of the east and the west and (the whole universe) between the two if you have (some) sense.’
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلَهًا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ(29)
(فرعون نے) کہا: (اے موسٰی!) اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تم کو ضرور (گرفتار کر کے) قیدیوں میں شامل کر دوں گا
(Pharaoh) said: ‘(O Musa [Moses,]) if you take a god other than me, I will certainly (arrest and) put you among the prisoners.’
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُّبِينٍ(30)
(موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: اگرچہ میں تیرے پاس کوئی واضح چیز (بطور معجزہ بھی) لے آؤں
(Musa [Moses]) said: ‘Even if I bring you something manifest (also as a miracle)?’
التالي




جميع الحقوق محفوظة © arab-exams.com
  2014-2023