القرآن الكريم مع الترجمة

    الفهرس    
53. سورة النَّجْم
أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَىO(21)
(اے مشرکو!) کیا تمہارے لئے بیٹے ہیں اور اس (اﷲ) کے لئے بیٹیاں ہیںo
(O idolaters!) Are sons for you and daughters for Him (Allah)?
تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىO(22)
(اگر تمہارا تصور درست ہے) تب تو یہ تقسیم بڑی ناانصافی ہےo
(If your concept is correct) then that division is serious injustice.
إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاءٌ سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا أَنزَلَ اللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْأَنفُسُ وَلَقَدْ جَاءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ الْهُدَىO(23)
مگر (حقیقت یہ ہے کہ) وہ (بت) محض نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لئے ہیں۔ اﷲ نے ان کی نسبت کوئی دلیل نہیں اتاری، وہ لوگ محض وہم و گمان کی اور نفسانی خواہشات کی پیروی کر رہے ہیں حالانکہ اُن کے پاس اُن کے رب کی طرف سے ہدایت آچکی ہےo
But (the truth is that) these (idols) are nothing but mere names which you and your fathers have given. Allah has not sent down any authority for them. They follow only whims and suspicions and the desires of their (ill-commanding) selves whereas Guidance has already come to them from their Lord.
أَمْ لِلْإِنسَانِ مَا تَمَنَّىO(24)
کیا انسان کے لئے وہ (سب کچھ) میسّر ہے جس کی وہ تمنا کرتا ہےo
Is (all) that available for man what he longs for`?
فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَىO(25)
پس آخرت اور دنیا کا مالک تو اﷲ ہی ہےo
So Allah alone is the Master of the Hereafter and the world.
وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِي السَّمَاوَاتِ لَا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا إِلَّا مِن بَعْدِ أَن يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَن يَشَاءُ وَيَرْضَىO(26)
اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں (کہ کفّار و مشرکین اُن کی عبادت کرتے اور ان سے شفاعت کی امید رکھتے ہیں) جِن کی شفاعت کچھ کام نہیں آئے گی مگر اس کے بعد کہ اﷲ جسے چاہتا ہے اور پسند فرماتا ہے اُس کے لئے اِذن (جاری) فرما دیتا ہےo
And how many angels there are in the heavens (whom the disbelievers and the idolaters worship and expect from them intercession but) whose intercession will be of no use at all, except after Allah (awards) permission for whom He wills and likes!
إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ لَيُسَمُّونَ الْمَلَائِكَةَ تَسْمِيَةَ الْأُنثَىO(27)
بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ فرشتوں کو عورتوں کے نام سے موسوم کر دیتے ہیںo
Surely those who do not believe in the Hereafter give the angels female names.
وَمَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًاO(28)
اور انہیں اِس کا کچھ بھی علم نہیں ہے، وہ صرف گمان کے پیچھے چلتے ہیں، اور بیشک گمان یقین کے مقابلے میں کسی کام نہیں آتاo
And they know nothing about it. They follow only assumption and surely assumption serves no purpose in comparison with certitude.
فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّى عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَاةَ الدُّنْيَاO(29)
سو آپ اپنی توجّہ اس سے ہٹا لیں جو ہماری یاد سے رُوگردانی کرتا ہے اور سوائے دنیوی زندگی کے اور کوئی مقصد نہیں رکھتاo
So divert your attention from him who turns away from Our Remembrance and desires nothing but the life of this world.
ذَلِكَ مَبْلَغُهُم مِّنَ الْعِلْمِ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدَىO(30)
اُن لوگوں کے علم کی رسائی کی یہی حد ہے، بیشک آپ کا رب اس شخص کو (بھی) خوب جانتا ہے جو اُس کی راہ سے بھٹک گیا ہے اور اس شخص کو (بھی) خوب جانتا ہے جِس نے ہدایت پا لی ہےo
That is but the limit of the working of their knowledge. Verily your Lord fully knows him who has strayed from His path and (also) knows best him who has attained guidance.
التالي




جميع الحقوق محفوظة © arab-exams.com
  2014-2023