القرآن الكريم مع الترجمة

    الفهرس    
81. سورة التَّکْوِيْر
مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍO(21)
(تمام جہانوں کے لئے) واجب الاطاعت ہیں (کیونکہ ان کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے)، امانت دار ہیں (وحی اور زمین و آسمان کے سب اُلوہی رازوں کے حامل ہیں)o
Entitled to obligatory obedience (by all the worlds because obedience to him is obedience to Allah) and faithful to His trust (possesses Revelation and all divine secrets of the heavens and the earth).
وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍO(22)
اور (اے لوگو!) یہ تمہیں اپنی صحبت سے نوازنے والے (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیوانے نہیں ہیں (جو فرماتے ہیں وہ حق ہوتا ہے)o
And, (O people,) he who blesses you with his (holy) companionship (Muhammad [Allah bless him and give him peace]) is not mad. (Whatever he communicates is the Truth.)
وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِO(23)
اور بیشک انہوں نے اس (مالکِ عرش کے حُسنِ مطلق) کو (لامکاں کے) روشن کنارے پر دیکھا ہے٭o
٭ یہ ترجمہ حضرت عبد اللہ بن عباس، انس بن مالک، عکرمہ، ابو سلمہ، ضحّاک، ابو العالیہ، حسن، کعب الاحبار، شریک بن عبد اللہ اور شعبی و غیرھم رضی اللہ عنھم کے اَقوال پر کیا گیا ہے جنہیں بخاری، مسلم، ترمذی، ابن جریر، بغوی اور کئی ائمہ حدیث نے روایت کیا ہے اور کثیر ائمہ تفسیر نے بھی اسے اختیار کیا ہے۔
وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍO(24)
اور وہ (یعنی نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غیب (کے بتانے) پر بالکل بخیل نہیں ہیں (مالکِ عرش نے ان کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑی)o
And he (the glorious Messenger) is not at all miserly in (disclosing) the Unseen. (The Lord of the Throne has not left for him any deficiency.)
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍO(25)
اور وہ (قرآن) ہرگز کسی شیطان مردود کا کلام نہیں ہےo
Nor is that (Qur’an) the utterance of any accursed Satan.
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَO(26)
پھر (اے بدبختو!) تم (اتنے بڑے خزانے کو چھوڑ کر) کدھر چلے جا رہے ہوo
Then, (O you doomed,) where are you going (disregarding such a valuable treasure)?
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَO(27)
یہ (قرآن) تو تمام جہانوں کے لئے (صحیفۂ) نصیحت ہےo
This (Qur’an) is but admonition (revealed) for all the worlds.
لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَO(28)
تم میں سے ہر اس شخص کے لئے (اس چشمہ سے ہدایت میسر آسکتی ہے) جو سیدھی راہ چلنا چاہےo
Everyone of you who aspires to tread the straight path (can take guidance from this source spring).
وَمَا تَشَاؤُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَO(29)
اور تم وہی کچھ چاہ سکتے ہو جو اللہ چاہے جو تمام جہانوں کا رب ہےo
And you can aspire only to what Allah intends, Who is the Sustainer of all the worlds.
التالي




جميع الحقوق محفوظة © arab-exams.com
  2014-2023