القرآن الكريم مع الترجمة

    الفهرس    
51. سورة الذَّارِيَات
 قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَO(31)
(ابراہیم علیہ السلام نے) کہا: اے بھیجے ہوئے فرشتو! (اس بشارت کے علاوہ) تمہارا (آنے کا) بنیادی مقصد کیا ہےo
Ibrahim (Abraham) said: ‘O deputed angels, what is your basic intent (of coming, apart from this good news)?’
قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَى قَوْمٍ مُّجْرِمِينَO(32)
انہوں نے کہا: ہم مجرِم قوم (یعنی قومِ لُوط) کی طرف بھیجے گئے ہیںo
They said: ‘We have been sent to the evildoing people (the people of Lut [Lot]),
لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍO(33)
تاکہ ہم اُن پر مٹی کے پتھریلے کنکر برسائیںo
So that we may rain on them stones of baked clay,
مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَO(34)
(وہ پتھر جن پر) حد سے گزر جانے والوں کے لئے آپ کے رب کی طرف سے نشان لگا دیا گیا ہےo
(The stones) that have been marked from your Lord for those who transgress.’
فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَO(35)
پھر ہم نے ہر اُس شخص کو (قومِ لُوط کی بستی سے) باہر نکال دیا جو اس میں اہلِ ایمان میں سے تھاo
Then We moved everyone who was of the believers in it out (from the town of the People of Lut [Lot]).
فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِينَO(36)
سو ہم نے اُس بستی میں مسلمانوں کے ایک گھر کے سوا (اور کوئی گھر) نہیں پایا (اس میں حضرت لوط علیہ السلام اور ان کی دو صاحبزادیاں تھیں)o
So We did not find in that town (any house) of the Muslims except one (in which were the Prophet Lut [Lot] and his two daughters).
وَتَرَكْنَا فِيهَا آيَةً لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ الْعَذَابَ الْأَلِيمَO(37)
اور ہم نے اُس (بستی) میں اُن لوگوں کے لئے (عبرت کی) ایک نشانی باقی رکھی جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیںo
And We made in that (town) a Sign to subsist (as a lesson of warning) for those who fear the grievous torment.
وَفِي مُوسَى إِذْ أَرْسَلْنَاهُ إِلَى فِرْعَوْنَ بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍO(38)
اور موسٰی (علیہ السلام کے واقعہ) میں (بھی نشانیاں ہیں) جب ہم نے انہیں فرعون کی طرف واضح دلیل دے کر بھیجاo
And (there are Signs) in (the incident of) Musa (Moses) as well when We sent him to Pharaoh with clear proof.
فَتَوَلَّى بِرُكْنِهِ وَقَالَ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌO(39)
تو اُس نے اپنے اراکینِ سلطنت سمیت رُوگردانی کی اور کہنے لگا: (یہ) جادوگر یا دیوانہ ہےo
He turned away along with his cabinet members and said: ‘(Here is) a magician or a madman.’
فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌO(40)
پھر ہم نے اُسے اور اُس کے لشکر کو (عذاب کی) گرفت میں لے لیا اور اُن (سب) کو دریا میں غرق کر دیا اور وہ تھا ہی قابلِ ملامت کام کرنے والاo
Then We seized him and his army (with torment), and drowned them (all) in the river. And he was but the perpetrator of condemnable works.
التالي




جميع الحقوق محفوظة © arab-exams.com
  2014-2023