Translation of The Holy Quran

    Index    
71. Nuh (Nuh)
يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًاO(11)
وہ تم پر بڑی زوردار بارش بھیجے گاo
He will send down on you torrents of rain,
وَيُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَارًاO(12)
اور تمہاری مدد اَموال اور اولاد کے ذریعے فرمائے گا اور تمہارے لئے باغات اُگائے گا اور تمہارے لئے نہریں جاری کر دے گاo
And will help you with wealth and sons and will grow for you gardens and will make streams flow for you.
مَّا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًاO(13)
تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اﷲ کی عظمت کا اِعتقاد اور معرفت نہیں رکھتےo
What is the matter with you that you do not have faith in or the gnosis of Allah’s Majesty,
وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًاO(14)
حالانکہ اس نے تمہیں طرح طرح کی حالتوں سے پیدا فرمایاo
Whereas He has created you through diverse conditions?
أَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًاO(15)
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اﷲ نے کس طرح سات (یا متعدّد) آسمانی کرّے باہمی مطابقت کے ساتھ (طبق در طبق) پیدا فرمائےo
Have you not seen how Allah has created seven (or many) heavenly spheres corresponding to one another (layer upon layer)?
وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًاO(16)
اور اس نے ان میں چاند کو روشن کیا اور اس نے سورج کو چراغ (یعنی روشنی اور حرارت کا منبع) بنایاo
And He brightened in them the moon and made the sun a radiant lamp (i.e. the source of light and heat).
وَاللَّهُ أَنبَتَكُم مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتًاO(17)
اور اﷲ نے تمہیں زمین سے سبزے کی مانند اُگایا٭o
٭ اَرضی زندگی میں پودوں کی طرح حیاتِ اِنسانی کی اِبتداء اور نشو و نما بھی کیمیائی اور حیاتیاتی مراحل سے گزرتے ہوئے تدریجاً ہوئی، اِسی لئے اِسے اَنبَتَکُم مِّنَ الاَرضِ نَبَاتًا کے بلیغ اِستعارہ کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔
ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًاO(18)
پھر تم کو اسی (زمین) میں لوٹا دے گا اور (پھر) تم کو (اسی سے دوبارہ) باہر نکالے گاo
Then He will return you into the same (earth) and will then bring you forth (from the same again).
وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًاO(19)
اور اﷲ نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنا دیاo
And Allah has made the earth a vast expanse for you,
لِّتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًاO(20)
تاکہ تم اس کے کشادہ راستوں میں چلو پھروo
So that you may move around through its broad ways.’
Next




All copy rights reserved © arab-exams.com
  2014-2023