Translation of The Holy Quran
37. As-Saffah (Those Ranges in Ranks)
قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ(51)
ان میں سے ایک کہنے والا (دوسرے سے) کہے گا کہ میرا ایک ملنے والا تھا (جو آخرت کا منکِر تھا)
One (of the participants in conversation) will say (to the other): ‘There was an acquaintance of mine (who disbelieved in the Hereafter).
يَقُولُ أَئِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ(52)
وہ (مجھے) کہتا تھا: کیا تم بھی (ان باتوں کا) یقین اور تصدیق کرنے والوں میں سے ہو
He used to say (to me): Are you (also) of those who confirm and firmly believe (in these things)?
أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَئِنَّا لَمَدِينُونَ(53)
کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہمیں (اس حال میں) بدلہ دیا جائے گا
(That) when we are dead and have become dust and bones, so shall we be requited (in that condition)?’
قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ(54)
پھر وہ (جنّتی) کہے گا: کیا تم (اُسے) جھانک کر دیکھو گے (کہ وہ کس حال میں ہے)
Then he (the inmate of Paradise) will say: ‘Will you peep down to see (him in which plight he is)?’
فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ(55)
پھر وہ جھانکے گا تو اسے دوزخ کے (بالکل) وسط میں پائے گا
Then on peeping down he will find him (right) in the middle of Hell.
قَالَ تَاللَّهِ إِنْ كِدتَّ لَتُرْدِينِ(56)
(اس سے) کہے گا: خدا کی قسم! تو اس کے قریب تھا کہ مجھے بھی ہلاک کر ڈالے
(He) will say (to him): ‘By my Lord, you had nearly ruined me.
وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ(57)
اور اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں (بھی تمہارے ساتھ عذاب میں) حاضر کئے جانے والوں میں شامل ہو جاتا
And had it not been the favour of my Lord I (too) would have joined those who are brought (for torment with you).’
أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ(58)
سو (جنّتی خوشی سے پوچھیں گے:) کیا اب ہم مریں گے تو نہیں
So (the inmates of Paradise will gladly ask:) ‘Shall we not die now?
إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَى وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ(59)
اپنی پہلی موت کے سوا (جس سے گزر کر ہم یہاں آچکے) اور نہ ہم پر کبھی عذاب کیا جائے گا
Except for the first death (which we have passed through and have reached here) and shall we not be ever tormented?’
إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ(60)
بیشک یہی تو عظیم کامیابی ہے
This is surely the supreme success.